کراچی ،ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے پولیس اہلکار زخمی

کراچی ،ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق ایک ملزم کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی اہلکار اور ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ملزم کی شناخت علی گل مگسی کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول