کراچی ، سیاسی جماعت کے کارکن ک قتل میں ملوث 2سگے بھائی گرفتار

کراچی ، سیاسی جماعت کے کارکن ک قتل میں ملوث 2سگے بھائی گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) لانڈھی پولیس نے گذشتہ روز قتل ہونے والے سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل میں ملوث دو سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق پی ایس پی سے تھا ۔کورنگی انڈسٹریل پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ زمان ٹاون تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے ایس پی لانڈھی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قتل دو سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر کیا تھا ۔ گرفتار ملزم حمید کی منگیتر مقتول کے گھر میں ٹہری ہوئی تھی ۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ انھوں نے لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کی تھی ۔ تینوں ملزمان حمید ، نوید خان ، وحید خان پسران سرزمین خان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے تابش ولد محمد تقی کو غیرت کے نام پر قتل کرکے اس کی لاش پھینکی تھی ۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنل دلاور عباس اور نور عالم عرف گدھا لاسی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ دو میگزین ، 8 کارتوس اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔ ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا جمال لغاری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بلال کالونی اور ناصر کالونی میں چھاپے مار کر کراچی کا بدنام زمانہ موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے تین ملزمان علی محمد ایوب ، عامر حمید اور صابر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی 10 موٹر سائیکلیں ، 2 پستول اور 8 برآمد کر لیں ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ چوری اور چھینی ہوئی گاڑیاں دوسرے گروہ کو فروخت کرتے تھے

مزید : کراچی صفحہ اول