وزیراعلیٰ کا صحافی سید عالم خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
پشاور(سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے رونامہ دی نیشن کے بیورو چیف سید عالم خان کی والدہ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کر ے ۔