عوامی نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء محمد افسر عرف مرزا صیب انتقال کرگئے
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے بزرگ سیاستدان عوامی نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء محمد افسر عرف مرزا صیب انتقال کرگئے، مرحوم کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعدمقامی قبرستان کارشٹ کانا میں سپردخاک کردیا گیا ، مرحوم کے نماز جنازہ میں شانگلہ بھر کے سیاسی رہنماؤں سمیت صحافیوں ، وکلاء، تاجروں ،اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم سابق ناظم فرمان اللہ ، داوود خان ، محمد نواز خان ، ڈاکٹر ثناء اللہ ، عباد اللہ، محمد داؤود اور عطاء اللہ خان کے والد تھے جبکہ این بی پی کے ریٹائرڈ منیجر لیاقت علی ، فیض پاپا اور عجب خان کے چچا تھے، مرحوم کی فاتحہ خوانی کارشٹ برکانا میں ادا کی جارہی ہے ۔