پارا چنار ، قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم جاری

پارا چنار ، قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم جاری

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) کے پی کے اور ٹرائبل ڈسٹر کٹ میں سہ روزہ پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہیں پاراچنار سیمت اپرکرم میں S NID نہیں ہورہی ہے اس علاقے کو ٹائرتھری TYRE3میں شامل کیا جاچکا ہے اپر کرم میں محکمہ صحت کی بہتر کارکردگی اور علاقے کے علماء کرام،والدین کے تعاون کی سبب یہ ممکن ہو چکا ہے اس کے علاوہ پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کام کسی سے پوشیدہ نہیں پورے ضلع میں گھر گھر تک پولیو مہم باآسانی ممکن ہوچکی ہے آخر ی پولیو NIDمہم کے دوران53455بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے ان کے علاوہ EPIتقریبا تمام علاقے کیٹگری ون میں آچکے ہیں اپر کرم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر معین بیگم کے نگرانی میں پولیو مہم کامیاب رہی ان کے علاوہ لوئر کرم اور سنٹرل کرم میں سہ روزہ پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معین بیگم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے 1999سے پاراچنار سمیت اپر کرم کو پولیو فری زون قرار دیا جاچکا ہے اور پاراچنار اپر کرم میں پولیو ویکسینیشن کے تمام تر سرگرمیاں بند کردی گئی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول