لنڈی کوتل ،سلطان خیل میں بم دھماکہ ،3 بچے زخمی

لنڈی کوتل ،سلطان خیل میں بم دھماکہ ،3 بچے زخمی

ضلع خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے علاقہ سلطان خیل میں بم دھماکہ، تین بچے زخمی، زخمیوں میں ایک غیر مقامی آئس کریم بیچنے والا بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیاجہاں ان کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ،سرکاری ذرائع سرکا ری ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل کے علاقہ سلطان خیل سکندر خیل میں بم دھماکہ سے تین بچے فرقان ولد رحمان ،رازق ولد نعمت گل اور ایک غیر مقامی آئس کریم بیچنے والا محمد وسیم سکنہ سرگودھا زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی دینے کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیاجہاں سے تینوں زخمیوں کو طبی امدا دینے کے بعد فارغ کر دیا گیاتا ہم سیکورٹی فورسز نے تفتیش کی غرض سے آئس کریم بیچنے والے کو حراست میں لے لیااس سلسلے میں تحصیلدار شمس اسلام نے میڈیا کو بتا یا آخری اطلاع آنے تک سیکورٹی فورسز نے لنڈیکوتل میں غیر مقامی آئس کریم بیچنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے واضح رہے کہ روزانہ ایک درجن سے زیادہ آئس کریم بیچنے والے پشاور سے لنڈیکوتل آتے ہیں جہاں پر وہ دور دراز علاقوں میں جا کر آئس کریم بیچتے ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول