نوشہرہ ،پتنگ ڈور نے بیٹے کی جان لے لی ،باپ شدید زخمی

نوشہرہ ،پتنگ ڈور نے بیٹے کی جان لے لی ،باپ شدید زخمی

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) نوشہرہ کلاں میں دھاتی ڈور موٹرسائیکل سوار پر آپڑی جس سے موٹرسائیکل سوار بیٹا جاں بحق باپ شدید زخمی باپ کی رپورٹ پر نوشہرہ کلاں پولیس حرکت میں آگئی نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا واقعات کے مطابق گل زمان سکنہ خاتوخیل نوشہرہ کلاں نے زخمی حالت میں تھانہ نوشہرہ کلاں میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے سلیمان کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ سے نوشہرہ کلاں آرہے تھے کہ اس دوران پتنگ کی دھاتی ڈور ان پر آگری جس سے اس کا بیٹا سلیمان کا گلہ کٹ گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اور باپ شدید زخمی ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول