ہنگو ، جائیدا د تنازعہ ، دو گروپوں میں فائرنگ 2بھائیوں سمیت 4جاں بحق ، 3زخمی

ہنگو ، جائیدا د تنازعہ ، دو گروپوں میں فائرنگ 2بھائیوں سمیت 4جاں بحق ، 3زخمی

ہنگو( بیورورپورٹ )قبائلی ضلع سنٹرل اورکزئی میں جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں میں کراس فائرنگ۔ دو بھائیوں سمیت چار افراد قتل جبکہ دوسرے فریق سے تین زخمی۔ اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی سید نعمان علی شاہ کے مطابق گزشتہ روز سنٹرل اورکزئی کے علاقہ شیخان مسعود خپا میں ایک عرصہ سے جاری جائیدار کے تنازعہ پر دو گروپوں میں کراس فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں شہزادہ ولد لعل زادہ ، جاوید ولد لعل زادہ، عشرت ولد شہزادہ، فضل رحیم ولد فضل منان دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل ہوئے جبکہ دوسری فریق سے شاہ نواز، لطیف، مکامل زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور مرنے والے کو ہیڈ کوارٹر سپتال مشتی میلہ منتقل کردیاگیاہے جہاں سے لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ نے بتایاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاگیاہیں اورگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول