صوابی میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا ، 2 مریض میڈیکل کمپلیکس میں داخل

صوابی میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا ، 2 مریض میڈیکل کمپلیکس میں داخل

صوابی( بیوروپورٹ) ضلع صوابی میں ڈینگی وائرس کا وبا دوبارہ پیدا ہو گیا۔ تحصیل رزڑ کے دو مریض باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں داخل کئے گئے۔ڈینگی سے متاثرہ ایک مریض کا تعلق چار باغ اور دوسرے کا شیوہ آڈہ سے ہے دونوں کا علاج باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں جاری ہے ڈی ایچ او ڈاکٹر نیاز محمد نے بتایا کہ ڈینگی وائرس ایک خطر ناک بیماری ہے اس سے بچنے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر اپنائے۔#

مزید : کراچی صفحہ اول