خیبر پختونخوا میں ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ، گھر یلو بر قی آلا ت ناکارہ

خیبر پختونخوا میں ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ، گھر یلو بر قی آلا ت ناکارہ

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،بجلی نہ ہونے اور شدیدگرمی کی وجہ سے جہاں گھروں میں خواتین ، ضعیف العمر ، مریضوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں جبکہ دوسری جانب سرکاری ونجی دفاتر میں ملازمین ،مستری دکانوں اور دیگر مقامات پر محنت مزدوری کرنے والے آفراد رسخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔گزشتہ کئی روز سے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح پشاور شہر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں گرمی نے شدت اختیار کرلی ہے جبکہ رہی سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے ،جسکے باعث گھروں میں خواتین ، ضعیف العمر افراد، بچے مصنوعی پنکھے استعمال کرنے سے بھی تنگ آگئے ہیں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نوجوان سوئمنگ پولز اور دریاؤں میں دن گزرانے پر مجبور ہوگئے ہیں، سخت گرمی میں برف کی مانگ میں اضافہ ہونے سے بازاروں اور برف خانوں میں برف کے خریداروں کے لائین لگ گئے ہیں جبکہ دوری جانب سرکاری بجلی کی بندش کی وجہ سے دفاترمیں ملازمین اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے آفراد مشکلات سے دو چار ہیں، پورا دن بجلی غائب ہونے کی وجہ سے بازاروں اور دفاتر کے سامنے رکھے ہوئے جنریٹرز کی شور سے لوگ عاجز آگئے ہیں جبکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے اکثر دفاتر میں کام سست روی کا شکاررہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول