افغانستان زور خانہ ٹیم پاکستان کے دورے پر پشاور پہنچ گئی

افغانستان زور خانہ ٹیم پاکستان کے دورے پر پشاور پہنچ گئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان زورخانہ ٹیم پاکستان کے دورے پر پشاور پہنچ گئی ،پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے قیوم سٹیڈیم پہنچنے پرڈی جی سپورٹس ڈائریکٹریٹ جنیدخان اورپاکستان زورخانہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارباب نصیر احمدنے پر جوش اندازمیں استقبال کیااور مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔پاکستان زورخانہ فیڈریشن کی خصوصی عوت پاکستان کے تین روزہ دورے پر پشاور پہنچنے والی افغان زور خانہ ٹیم کے کھلاڑی سپورٹس آرینامیں قومی زورخانہ کھلاڑیوں کیساتھ مشترکہ پریکٹس کرینگے ،تاکہ اس طرح پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید نکھارپیدا ہوسکے۔اس موقع پر پاکستان زور خانہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارباب نصیر احمد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ زورخانہ کھیل میں پاکستان میں نیاضرور ہے تاہم فیڈریشن کی بھر پور کوششوں سے پشاور سمیت پورے ملک میں مقبولیت کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب کبڈی اور ریسلنگ کی طرح ایران ،افغانستان اور تاجکستان کی طرح پاکستان میں بھی زورخانہ کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول