پی پی پی پر مفاد پر ست عناصر کا قبضہ ہے : لعل محمد خان

پی پی پی پر مفاد پر ست عناصر کا قبضہ ہے : لعل محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور سابقہ وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں پارٹی چند ٹھیکداروں اور مفاد پرست افراد کے نرغے میں ہے مخلص ، نظریاتی اور قربانی دینے والے ورکرز مکمل نظر انداز ہے جس کی وجہ سے پارٹی روز بہ روز زوال پذیر ہورہی ہے۔ پی پی پی تحصیل درگئی کا صدر حاجی محمد طیب اور جنرل سیکرٹری محمد یونس مخلص اور نظریاتی ورکرز نہیں ایک اے این پی سے جبکہ دوسراپختونخوا ملی عوامی پارٹی سے پی پی پی میں شامل ہوا ہے۔انکی پی پی پی کیلئے قربانی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمدطیب اور محمد یونس کی جانب سے اپنے خلاف پریس کانفرنس کے رد عمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پی پی پی کا بانی کارکن اور نظریاتی ورکرز ہوں اور مرتے دم تک وفاداررہونگا۔ ابن الوقت نہیں ہر اڑے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیااور پارٹی کارکنوں کو عزت دی پارٹی کا کوئی ورکر مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا کہ لعل خان نے انکے ساتھ زیادتی کی ہے ۔جبکہ ہمایون خان اور محمد علی شاہ باچہ نے مخلص اور نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کر کے پارٹی ابن الوقت لوگوں کے حوالے کیا ہے جس کی وجہ آج ملاکنڈ میں پارٹی کا گراف تیزی سے گر رہا ہے اور مخلص اور نظریاتی ورکر زپارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ میں پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو کے شکست اصل زمہ دار ہمایون خان اور محمد علی شاہ باچہ ہے ان دونوں کے ناقص پالیسوں کی وجہ سے پارٹی چےئرمین کو شکست ہوئی ۔آج دونوں اپنے ناکامی چھپانے کیلئے میرے خلاف بیان بازی پر اتر ائیں ہے ۔