باجوڑ میں تما م کالجز کے طلبا ء کا داخلہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ میں تما م کالجز کے طلبا ء کا داخلہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ ( نمائندہ پاکستان)باجوڑ میں تمام کالجز کے طلباء کا داخلہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ باجوڑ ٹو پشاور مین روڈ کو بلاک کردیا گیا۔ شدید گرمی کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا۔ مظاہرین نے کہاکہ باجوڑ کے 1300 طلباء میڈیکل میں فری انجنئیرنگ اور ارٹس میں بھی سینکڑوں طلباء داخلوں سے محروم ہے۔ موجودہ کالجز میں بجلی اور پانی کی بھی شدید قلت کیساتھ اساتذہ کے بھی کمی ہیں محکمہ ایجوکیشن اور حکومت ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کی باتیں تو کرتی ہیں مگر جو موجودہ صورتحال وہ اپکے سامنے کہ تعلیم کے خواہشمند طلباء کو تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ طلباء کے سالان سکالرشپز حیلے بہانوں سے روک کر نجی بینک ماہانہ کروڑوں روپے کماتے ہیں جس میں فاٹا سیکرٹریٹ حکام سمیت دیگر بڑے نام گرامی بھی اس دھندے میں شامل ہیں طلباء کو آئے روز سکالرشپ وصولی کے نام پرٹرخایا جا رہا ہیں جس سے طلباء قیمتی وقت ظائع ہو رہا ہیں مطلبات تسلیم نہ ہوئے تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر