خیبر پختونخوا میں حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،7 فوڈ پوائنٹس سیل

خیبر پختونخوا میں حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،7 فوڈ پوائنٹس سیل

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پیر کو صوبہ بھر میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران سات فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق پشاور رنگ روڈ پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکلز کے استعمال پر دو چپس برانڈز کی ترسیل روک کر ڈسٹری بیوشن کو سیل کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اپریشن کے دوران بیس کلو مضر صحت چکن بھی ضائع کردیا گیا۔ادھر مردان کالج چوک میں کاروائی کے دوران جنرل سٹور اور بیکری کو ناقص صفائی اور زائدالمیعاد اشیا کی فروخت پر سیل کردیا گیا۔ اسی طرح ایبٹ آباد میں عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے کے پی فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے فاسٹ فوڈ پوائنٹ سمیت جعلی مشروبات کے دو ڈسٹری بیوٹرز کو بھی سیل کردیا گیا۔ فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر عوامی شکایات سیل کے زریعے شکایات موصول ہوئی تھی کہ ان کا کچن معیار کے متعلق نہیں اور صفائی کی ابتر صورتحال ہے جس پر اتھارٹی حکام نے کاروائی کرکے سیل کردیا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی شکایات زیادہ تعداد میں موصول ہورہی ہیں جس پر بروقت کاروائیاں جاری ہیں اور عوام کو مضر صحت خوراک سے بچانے کیلئے کوئی دقیقہ فرموگوزاش نہیں کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر