پشاور صدر میں آئس فرایم کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار ، اسلحہ بھی بر آمد

پشاور صدر میں آئس فرایم کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار ، اسلحہ بھی بر آمد

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کینٹ جیسے پوش ایریا میں آئس فراہم کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 3 کلو گرام چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور ایک پستول بر آمد کر کے حوالات کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اسی طرح دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران 17کلو گرام چرس سمیت ہیروئن اور بھاری مقدار میں شراب بھی بر آمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن نے شہر میں نشہ آور اشیاء کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی ہدا یت کی ۔جس کی روشنی میں تھانہ گلبرگ پولیس نے کینٹ ایریا میں منشیا ت اور آئس جیسے مکروہ دھندہ کرنے والے ملزم زاہد ولد فضل کریم سکنہ چارسدہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس ، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اورایک پستول بھی بر آمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا۔اسی طرح ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کارروائیا ں کرتے ہوئے دیگر15 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 17کلو گرام چرس ، 150گرام ہیروئن اور 27 بوتل شراب بھی بر آمد کر لی۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں اور دوسرے سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی تاکہ نوجوان نسل کو آئس اور دوسرے منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر