ضلعی و ذیلی تنظیموں کے عہدیدار احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں ، میاں افتخار

ضلعی و ذیلی تنظیموں کے عہدیدار احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں ، میاں افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) گرینڈ اپوزیشن فار فری اور فیئرکے اجلاس میں 8اگست کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو حتمی شکل دے دی گئی ، اجلاس میں اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے بطور ایکشن کمیٹی ممبران کے شرکت کی ، اجلاس میں بدھ کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے س اہم نکات پر غور کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی ، بعد ازاں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر میاں افتخار حسین نے عوامی نیشنل پارٹی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی تنظیموں سے ملاقات کی اور گرینڈ اپوزیشن کے اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ، انہوں نے دونوں صوبائی تنظیموں کو ہدایت کہ پر امن احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ الیکشن میں ہونے والی تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف مؤثر اور منظم آواز بلند کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام امیدوار ،منتخب نمائندے ، ضلعی و ذیلی تنظیموں کے عہدیدار احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں ، میاں افتخار حسین نے امید ظاہر کی کہ دونوں صوبائی تنظیمیں اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں گی تاکہ مستقبل میں دھاندلی کا راستہ روکنے کی راہ ہموار ہو سکے۔