مردان ،نیواڈہ کے بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے سات سالہ بچہ جان بحق

مردان ،نیواڈہ کے بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے سات سالہ بچہ جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) نیواڈہ کے بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے سات سالہ بچہ جان بحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا بغدادہ کے رہائشی ولد شہاب الدین ولدعین الدین بائی پاس روڈ پر برف خانے کے قریب جارہاتھاکہ اس دوران تیزرفتار موٹرسائیکل سوار نے اسے ٹکر دے کر کچل دیا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگیا حادثے میں موٹرسائیکل سواربلال بھی زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے ۔