ہنگو میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کا جینا حرام

ہنگو میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کا جینا حرام

ہنگو (بیورورپورٹ) ہنگو میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں عوام کا جینا حرام کر دیاسکولوں ، مسجدوں اور گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ہنگو اور مضافات میں آئے روز بجلی کی طویل بندش اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کیا ہے ایک طرف گرمی کی شدید لہر ہے بچے گرمی سے بے ہوش ہورہے ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی ظا لمانہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ سکولوں ،مسجدوں اور گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے فریج اور دیگر مشین وغیر ہ جلنے کا خطرہ بھی ہے اہل علاقہ نے متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی کم وولٹیج کو درست اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر