کاروباری مراکز کی دکانوں میں چوری کرنیوالا گرفتار ،مال برآمد

کاروباری مراکز کی دکانوں میں چوری کرنیوالا گرفتار ،مال برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کاروباری مراکز پر دکانوں سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان بر آمد کر لیا۔اسی طرح دیگر اہم کارروائیوں کے دوران 119 سماج دشمن اورجرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مسمی مسافر ولد مدد خان سکنہ پلوسئی نے مقامی پولیس تھانہ تہکال کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے سپیر پارٹس کے دکان سے کسی نے تالہ توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے۔ جس کی رپورٹ پر مقدمہ علت 777 مورخہ3/8/2018 جر م 457/380/14ISL درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کی گئی۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے ڈی ایس پی ٹاؤن طاہر داوڑ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور چوری شدہ سامان کو جلد از جلد برآمد کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایچ او تھانہ تہکال کامران خان مروت نے ڈی ایس پی ٹاؤن طاہر داوڑ کی سربراہی میں تفتیش کا آغا ز کرتے ہوئے مختلف مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے با الاخر واقعہ میں ملوث ملزم ایاز ولد حیاء خان سکنہ ریگی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ اس کی نشاندہی پر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کی خاطرسماج دشمن عناصر اورجرائم پیشہ ا فراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پشاور پولیس نے تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں کا میاب ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث119افراد کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر29 عدد پستول،3 عدد کلا شنکوف،3 عدد بندوق،5عدد رائفل اورسینکڑوں عدد مختلف بو ر کے کارتوس بر آمدکرلئے گئے۔ تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر