امریکہ کا ایجنڈا خطے میں اختلافات قائم رکھنا ہے ، رضا ربانی
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے واضح ہے کہ آئی ایم ایف سامراجی قوتوں کا آلہ کار ہے‘ امریکہ کا ایجنڈا ہے کہ خطے میں اختلافات کو قائم رکھے۔ پیر کو نگران وزیر خزانہ کے آئی ایم ایف پیکج کی تیاری پر بیان پر رضا ربانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کا پیکج تیار کیا ہے تو قانونی دائرہ کار سے تجاوز ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہ کن ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے واضح ہے کہ آئی ایم ایف سامراجی قوتوں کا آلہ کار ہے سامراجی قوتیں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کو استعمال کرتی ہیں۔ امریکہ پاکستان کا مخصوص کردار چاہتا ہے نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے والا اقدام نہ اٹھائے۔
رضا ربانی