صوابی ،اپر دیر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور مرد کی نعشیں برآمد
صوابی (بیورورپورٹ)آدینہ ضلع صوابی میں کالو خان پولیس نے اپر دیر سے تعلق رکھنے والی خا تون سمیت دو افراد کی لاشیں مقامی کھیت سے بر آمد کر لی۔ لاشیں تحصیل ہسپتال کالو خان کو منتقل کر دی گئی جہاں بعد ازاں دونوں کی شناخت ہو گئی پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق پولیس چیک پوسٹ اُتم کو آدینہ کے مقام پرکھیتوں سے دو قتل شدہ لاشیں ملی جن کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا بعد ازاں دونوں کی شناخت مسماۃ (س)اور مسمی ذاکر زادہ ساکنان اپر دیر کے ناموں سے ہوئی۔ ورثاء نے تھانے میں کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائی اور پولیس نے دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا #