تحصیل گمبٹ کے ایک اور لاچی کے چار کونسلران کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری

تحصیل گمبٹ کے ایک اور لاچی کے چار کونسلران کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف صدر ساؤتھ ریجن علی امین گنڈا پور حالیہ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحصیل گمبٹ کے ایک اور لاچی کے چار کونسلران کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کر کے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا کونسلران میں کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی ممبران پر پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں کسی طور اپنے آپ کو ملوث نہیں کریں گے مگر بعض مقامات پر بلدیاتی ممبران ذاتی طور پر امیدواروں کو سپورٹ کرتے پائے گئے پاکستان تحریک انصاف کے ساؤتھ ریجن کے صدر نے پارٹی ڈسپلن کی اس خلاف ورزی پر خصوصی نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضلع کوھاٹ کی تحصیل لاچی کے چار ممبران نائب ناظم تحصیل کونسل ناظر محمود‘ عمر دراز‘ ریحانہ بیگم اور مطیع اللہ اور تحصیل گمبٹ کے طاہر نبی کو ڈی سیٹ کرنے کے سلسلے میں نوٹیفیکیشن نمبر 001/ECP/3-8-18 جاری کر دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن ان کے ناموں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گی اور انہیں تحصیل کونسل کی نشستوں سے ڈی سیٹ کر دیا جائے گا۔