تحصیل کونسل کوہاٹ کا نظرثانی شدہ بجٹ پیش

تحصیل کونسل کوہاٹ کا نظرثانی شدہ بجٹ پیش

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تحصیل کونسلر کوھاٹ کا نظرثانی شدہ خسارے کا بجٹ برائے سال 2018-19 پیش کر دیا گیا تحصیل کونسل کی آمدنی کا تخمینہ 60 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار 415 روپے لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات 65 کروڑ 93 لاکھ 63 ہزار 524 کا تخمینہ ہے اس طرح بجٹ میں 5 کروڑ 25 لاکھ 71 ہزار 109 روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 16 کروڑ 69 لاکھ 21 ہزار روپے رکھے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل کا بجٹ اجلاس قائم مقام تحصیل ناظم شاہد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی قائم مقام تحصیل ناظم شاہد محمود نے تحصیل کونسل کوھاٹ کا نظرثانی شدہ خسارے کا بجٹ برائے سال 2018-19 پیش کیا جس کے مطابق تحصیل کونسل کی آمدنی کا تخمینہ 60 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار 415 روپے اور اخراجات کا تخمینہ 65 کروڑ 93 لاکھ 63 ہزار 524 روپے لگایا گیا ہے اس طرح بجٹ میں 5 کروڑ 25 لالکھ 71 ہزار 109 روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 16 کروڑ 69 لاکھ 21 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں اخراجات کی مد میں تحصیل ناظم و نائب ناظم دفتر کے خرچ کے لیے 29 لاکھ 19 ہزار روپے‘ ٹی یام اے سٹاف کی تنخواہوں کے لیے 18 کروڑ روپے‘ ماہانہ پنشن کے لیے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے‘ 30 فیصد ترقیاتی سکیموں کے لیے چار کروڑ 35 لاکھ اور دیگر مدات کے لیے کثیر تعداد میں فنڈ مختص کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر