گلبہار میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید گرمی میں عوام سڑکوں پر

گلبہار میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید گرمی میں عوام سڑکوں پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف گلبہا ر کے رہائشیوں نے گزشتہ روز عشرت سینیما روڈ پر احتجاجی مظا ہرہ کیا جس کی قیا دت ملک یا سر اور دیگر کر رہے اس دوران مظا ہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا کے خلاف نعرے درج تھے مقررین کا خطا ب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز سے واپڈا کی جا نب16سے18گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے گھر میں موجود خواتین اور چھوٹے بچے شدیدمشکلات سے دوچارہیں جبکہ اس حوالے سے کئی بار واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بات کر نے کی کوشش کی مگر وہ ملنے سے انکار کر دیتے ہیں انہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطا لبہ کیا کہ واپڈاکی جانب سے شدیدگرمی میں عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر نے کا سختی سے نوٹس لیا جا ئے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہو جائینگے۔