ضلع خیبر ،بجلی کی بندش سے شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے

ضلع خیبر ،بجلی کی بندش سے شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع خیبر (نمائندہ پاکستان)ضلع خیبر میں میں بجلی کی بند ش سے عوام بلبلا اٹھے سخت گر می اور حبس سے ڈائیریاں اور ملیریا کے مریضوں سے ہسپتال بھر گئے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی بجلی بند ش کے خلاف علاقہ سلطان خیل کے عوام نے پولیو سے بائیکاٹ بھی کیا گورنمنٹ ڈگر ی کالج کے طلباء نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف شدید احتجا ج کی دھمکی دی ،پانی ٹینکرز بحال کیا جائے ،شاکر آفریدی ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود ،لنڈیکوتل اور باڑہ میں بجلی کی بندش سے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے سخت گرمی اور حبس سے گھروں میں خواتین اور بچے شدید اذیت میں مبتلا ہو گئی ہے ڈایریا ں اور ملیر یا کی بیماری عام ہو گئی ہے جبکہ لشمینیا بیماری نے بھی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ضلع کے تینوں تحصیلوں میں چو بیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی ہو تی ہے جس سے گھر یلوں ضروریات پو ری نہیں ہو تی جبکہ علاقے میں زیا دہ تر ٹیوب ویلز بند ہو گئی ہے گو رنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء نے پینے کی صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی اور انتظامیہ سے فوری طور پر پانی ٹینکر بحال کرنے کا مطالبہ کیا فاٹا انضما م سے پہلے انتظامیہ ہر تحصیل میں لاکھوں روپے کی پانی ٹینکروں کے زریعے عوام کو مہیا کررہے تھے لیکن انضمام کے بعد پانی کی تر سیل بند کر دی گئی ہیں جسکی وجہ سے زیا دہ تر علاقوں میں پینے کی صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے الیکشن سے پہلے تمام امیدواربجلی اور پانی کی قلت کے خلاف ہر جلسے میں با ت کر تے تھے اور لوگوں سے ووٹ لینے کی کوشش کر تے تھے لیکن اب سخت گر می اور حبس میں بجلی بند ش اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں لیکن اسکے باجو دامیدواروں سمیت سیا سی قائدین بھی خاموش ہو گئے ہیں اس سلسلے قومی مشر شاکر آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہیں بلکہ بجلی مکمل طور پر بند کر دگئی ہے سخت گر می اور پانی کی قلت سے لوگ نکل مکانی کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر پانی کی ٹینکرز بحال کر یں پانی ٹینکرز بند ہونے سے بہت زیا دہ مشکلات پیدا ہو گئے ہیں خواتین اور بچے دور دور سے پانی بڑے ڈبوں میں سروں پر پانی لا تی ہیں