تحصیل کونسل نوشہرہ کا 46کروڑ سے زائد ٹیکس فری بجٹ

تحصیل کونسل نوشہرہ کا 46کروڑ سے زائد ٹیکس فری بجٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) تحصیل کونسل نوشہرہ نے سال برائے 2018-2019کیلئے 46کروڑ 35لاکھ کا ٹیکس فری بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کردیا غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 16کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں غیر ترقیاتی اور متفرق اخراجات کیلئے 2کروڑ 1لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں تحصیل کونسل نوشہرہ کی کل متوقع آمدنی برائے سال 2018-19کیلئے 31کروڑ 65لاکھ روپے ہے تحصیل کونسل کا بجٹ عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا تحصیل کونسل کی بجٹ بڑھانے کیلئے مختلف زریعے استعمال کئے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل نوشہرہ کا ایک اجلاس زیر صدارت کنونئیر فواد علی خان منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کے فرائض مزمل خٹک نے سر انجام دئیے جبکہ ٹی ایم او علی رضا ٹی او آر اویس راحت اکاونٹ آفیسر ،ایڈمن آفیسر حبیب گل اکانٹ برانچ کے وقار نے خصوصی طور پر شرکت کی تحصیل ناظم احد خٹک نے بجٹ ہیش کرتے ہوئے کہا کہ 2018-19کیلئے 46کروڑ 35لاکھ روپے کا تاریخی بجٹ پیش کر کے فخر محسوس کررہا ہوں یہ ایسا بجٹ ہے جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کروڑ وں روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے یہ فنڈ تحصیل کونسل نوشہرہ کے تمام ویلج کونسلز میں مساوی طور پر خرچ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ تحصیل کونسل نوشہرہ کے بجٹ کے لئے رقوم تین زریعے سے موصول ہوتیں ہیں جن میں صوبائیحکومت کی جانب سے محصول چونگی شیئر صوبائی گورنمٹ گرانٹ منڈی مال مویشیان 2%منتقلی جاےئداد فیس بلڈنگ پلان فیس سائن بورڈ فیس نکاسی معدنیات UIPٹیکس سالانہ لائنسنس فیس وغیرہ شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کونسل کے ممبران تحصیل افسران اور سٹاف کی محنت کے نتیجے میں بہترین بجٹ تیار کر دیا گیا بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے امجد اعظم عرف قائد اعظم ، زرعالم خان ، زاہد خان خٹک ، حسن خان ، رضا اللہ خان ، عبدالغفار خان ، شاہ سعود ، ممتاز، اسماعیل اوم پر کاش اور دیگر نے بجٹ کو بہتین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے سٹاف اور بجٹ بنانے والے ممبران نے دن رات محنت کرکے ایک بہترین بجٹ بنایا اور یہ بجٹ ایک عوامی بجٹ ہے بحث میں حصہ لینے کے بعد تحصیل ممبران نے بجٹ کو بھاری اکثریت سے منظور کرایا ۔