ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس،شریک ملزم کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی اپیل مسترد

ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس،شریک ملزم کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کریشن کیس میں شریک ملزم اقبال زیڈ احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ،پیر کو ملزم اقبال زیڈ احمد نے احتساب عدالت کو 6ماہ کیلئے غیر حاضری کی درخواست دی تھی ،وہ ڈاکٹر عاصم کے ساتھ17ارب روپے کی کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیساتھ کرپشن میں شریک ملزم کا نام ای سی ایل سے خا ر ج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کہا ملزم نے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا ملزم اقبال زیڈ احمد نجی طور پر ایل این جی ٹرمینل بنارہے ہیں اور انہیں کاروبارکے حوالے سے یورپ،چین اور سنگا پور سمیت متعدد ملکوں کے دورے کرنے ہیں۔ماضی میں ملک کے حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک میٹنگز ہوتی رہی ہیں تاہم وزارت داخلہ کو ملزم اقبال زیڈ احمد کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست مسترد