راجن پور، پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک سپردخاک

راجن پور، پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک سپردخاک

راجن پور(آئی این پی ) راجن پور کے حلقے پی پی 296 سے پاکستان تحریک انصا کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک کی تدفین ان کے آبائی علاقے آسنی میں کردی گئی۔دریشک فیملی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک 1966 میں راجن پور کے نواحی علاقے آسنی میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے 2003 میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور الیکشن 2013 میں مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا لیکن جیت نہ سکے۔حالیہ عام انتخابات میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر حلقہ پی پی 296 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔5 روز قبل طبیعت خراب ہونے پر انہیں راجن پورکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر انہیں ملتان کے نشتر اسپتال شفٹ کردیا گیا۔طارق دریشک کو دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر رکھا تھا۔انہوں نے بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگواران میں چھوڑے ہیں۔

سپردخاک

مزید : پشاورصفحہ آخر