ضلع کونسل صوابی ،اے این پی کے حسن خان قائمقام ناظم منتخب

ضلع کونسل صوابی ،اے این پی کے حسن خان قائمقام ناظم منتخب

صوابی(بیورورپورٹ)اے این پی کے حسن خان بھاری اکثریت سے ضلع کونسل صوابی کے قائم مقام ناظم منتخب ہو گئے۔اپوزیشن نے واک آوٹ کر کے اجلاس سے بائیکاٹ کیا کونسل کا انتخابی اجلاس کنوینر نائب ناظم حاجی عصر خان کی صدارت میں ہوا جس میں کل 84میں سے 65ارکان کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائم مقام ضلع ناظم کا انتخابی مرحلہ مکمل ہو گیا اے این پی سے حسن خان نے 45ووٹ حاصل کر کے قائم مقام ضلع ناظم منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شہنشاہ باچا تھے اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے واک آوٹ کر تے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل سے قبل ارکان کونسل کا بائی لاز اور شناختی کارڈ ہمراہ لانا چاہئے تھا لیکن یہ عمل اجلاس میں طے نہیں ہوا اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے کاغذات نامزدگی پھاڑتے ہوئے نعرے لگائے اور اجلاس سے باہر جا کر واک آوٹ کیا ۔کنوینر حاجی عصر خان نے نو منتخب قائم مقام ضلع ناظم حسن خان سے حلف لیا۔اس موقع پر ایوان سے حسن خان نے خطاب کر تے ہوئے تمام ارکان کونسل کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپوزیشن نے جس خدشات کااظہار کیا ہم اسے دور کرنا چاہتے تھے لیکن وہ ایوان میں تحفظات دور کرنے کی بجائے واک آوٹ کر گئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوان صوابی کے عوام کا ایک جر گہ ہے تمام ارکان مل بیٹھ کر صوابی کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور کر دار ادا کر تے رہیں گے #

مزید : پشاورصفحہ آخر