صوابی ،جے یو آئی کا کل انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان

صوابی ،جے یو آئی کا کل انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان

صوابی( بیورورپورٹ)جے یو آئی کے صوبائی نائب اورضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں بدھ آٹھ اگست صبح جے یو آئی کے زیر اہتمام حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا اس دوران صوابی انٹر چینج کے مقام پر پشاور اسلام آباد موٹر وے کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ احتجاج کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے آج منگل کی صبح مسجد مولانا فارو ق فلائنگ کوچ آڈہ صوابی میں تمام یونین کونسلوں کے امراء و نظماء کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔جس میں احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کاا علان گذشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے ملک بھر میں انتخابی عمل کو یکسر مسترد کر دیا ہے یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھا اور پہلے سے طے شدہ فار مولے کے مطابق مخصوص لوگوں کومبینہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط کیا گیا انہوں نے این اے19صوابی2کے مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کر نے کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کے حوالے سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت تمام اپوزیشن قائدین نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ ضرور رنگ لائیگا۔انہوں نے بھر پور انداز میں جے یو آئی پر اعتماد کرنے پر عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ کل آٹھ اگست پیر کو صوابی انٹر چینج کے مقام پر ہونے والے احتجاجی دھرنے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں#

مزید : پشاورصفحہ آخر