تیمرگرہ ،دو کمسن بہنیں ٹینکی میں گرنے سے جاں بحق

تیمرگرہ ،دو کمسن بہنیں ٹینکی میں گرنے سے جاں بحق

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )تیمرگرہ کے نواحی علاقہ جبگی پائین میں دو کم سن بہنیں پانی کی ٹینکی میں گرنے سے جاں بحق،اسپتال ذرایع کے مطابق چار سالہ مسکا ن اور سات سالہ تمنا ولد یونس خان کے گھر کے سامنے پانی کے ٹینکی میں گرگئی جن کو فور ی طور پرکو ابتدائی طبی امداد کے لے تیمرگرہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں بہنیں دم توڑ گئی ۔کم سن بہنوں کے اچانک موت پر علاقہ کی فضا ء سوگوار ہے ،دونوں بہنوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر