آزاد کشمیر یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں

آزاد کشمیر یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں

مظفرآباد( وقائع نگار )آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں 6اگست 2018سے موسم گرما کی تعطیلات ختم ،تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق آزاد جموں وکشمیریونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔چہلہ و سٹی کیمپس کے علاوہ یونیورسٹی کے جہلم ویلی کیمپس میں بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ یونیورسٹی کے متعدد شعبہ جات کے زیر اہتمام مڈٹرم امتحانات کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر