پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزادکشمیر کااجلاس،ہائیرایجوکیشن کالجز ریکارڈکی جانچ پڑتال

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزادکشمیر کااجلاس،ہائیرایجوکیشن کالجز ریکارڈکی جانچ ...

مظفرآباد (وقائع نگار)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس چےئر مین کمیٹی ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کی زیر صدار ت شروع ہوا۔اجلاس میں ممبران کمیٹی عبدالماجد خان، میاں یاسر رشید، محترمہ سحرش قمر ایم ایل ایز سمیت متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ سپیشل سیکرٹری اسمبلی طارق ضیاء عباسی نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سر انجام دےئے۔ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کالجز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ محمد زاہد خان عباسی سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن نے بطور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر شرکت کی۔ محمد ایاز خان ناظم اعلیٰ حسابات ، جُمعہ خان ایڈیشنل سیکرٹری مالیات،محمد حسن رانا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے اپنے محکمہ جات کی نمائندگی کی۔ چےئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ Establishedڈیپارٹمنٹ کی جانب سے طویل عرصہ گُذرنے کے باوجود خاطر خواہ پراگریس نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔بدوں تشہیر تقرریوں کے ضمن میں ڈرافٹ پیرا پر کمیٹی نے ہدایت کی کہ اندر 2ماہ انکوائری کر کے پی اے سی کو رپورٹ پیش کی جائے ۔ عدم وضعگی کرایہ مکان احاطہ کالج جو کہ زلزلہ کے بعد بلڈنگ تباہ ہونے کے بعد شلٹرز قائم کرنے کے بعد اُن میں رہائش کے ضمن محکمہ کا موقف کہ عدم وضعگی کرایہ کی بنیادی وجہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کرائے کا تعین نہ ہونا ہے۔ کمیٹی نے محکمہ کا موقف جانچنے کے لیے چیف انجینئر تعمیرات عامہ(عمارات) کو اجلاس میں طلب کر لیا ۔منافع فنڈ سے متعلقہ ڈرافٹ پیرا پر کمیٹی نے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے اور اندر 3ماہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی آج آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر