غلام سرور ایک بار پھر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے ،ملک فخرالزمان

غلام سرور ایک بار پھر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے ،ملک فخرالزمان

ٹیکسلا(نمایندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما ملک فخر الزمان المعروف مولوی فخری نے کہا ہے کہ غلام سرور خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں غلام سرور خان ایک بار پھر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے انھیں جب بھی اقتدار ملا تو انھوں نے علاقے میں تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا جبکہ مخالفین کی سیاست کا محور تھانہ کچری اور پٹواریوں کی ہے انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار ملک فخر الزمان المعروف مولوی فخری آف گانگو یوسی خرم پراچہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیامولوی فخری کا کہنا تھا کہ واہ ٹیکسلا تحریک انصاف کا گڑھ ہے دونوں ایم پی اے عمار صدیق خان اور ملک تیمور مسعود اکبر کی کامیابی کا سہرا بھی یہاں کی غیور عوام کو جاتا ہے جنھوں نے قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا انشاء اللہ عمران خان وزیر اعظم منتخب ہو کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے اور ملک میں امن و امان سمیت دیگر مسائل حل کریں گے اور خوشحالی لائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر