مظفرآباد،محکمہ لائیوسٹا ک نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا

مظفرآباد،محکمہ لائیوسٹا ک نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے رواں سیزن کی شجر کاری مہم کا بھر پور آغاز کر دیا ۔ مختلف مقامات پر پودے لگا کر شجرکاری شروع کر دی گئی ۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام موجودہ سیزن میں شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دفتر معاون ناظم اے آئی میر پور میں ایک اجلاس راجہ نصر اقبال خان معاون ناظم اے آئی میرپور کی زیر صدارت ہو ا جس میں ڈاکٹر مجاہد یونس وٹرنری آفیسر توسیع میرپور ، ڈاکٹر ہارون اشرف وٹرنری آفیسر سمیمن پروڈکشن یونٹ چک ساگر اور دیگر سٹاف شعبہ مصنوعی نسل کشی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت کی روشنی مین موجودہ سیزن میں شجرکاری کے لیے مطلوبہ اقدامات تجویز کیے گئے اور موقع پر دفتر معاون ناظم اے آئی میر پور کے احاطہ سیمن پروڈکشن یونٹ چک ساگر میں پودہ جات لگائے گئے مظفرآباد سے چنار کے پودہ جات بھی لے جاکر احاطہ میں لگائے گئے اس موقع پر تمام سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے شفاخانہ ؍ڈسپنسری ؍اے آئی مرکز میں کم ازکم 50پودہ جات لگائیں ان لگائے گئے پودہ جات کو آفیسران محکمہ چیک کریں گئے ۔ جس سٹاف ممبر نے اپنے احاطہ میں پوری مقدار میں پودا جات لگائے اور ان کی پروش پر خصوصی توجہ دی اس اہلکار کو اس کی حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ سند دے گاتاکہ باقی ملازمین بھی اس ملازم کی شجر کاری کے سلسلہ میں تقلید کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر