حکومت کیڈٹ کالج میں تمام سہولیات فراہم کریگی :وزیر اعظم آزاد کشمیر

حکومت کیڈٹ کالج میں تمام سہولیات فراہم کریگی :وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت کیڈٹ کالج میں تمام سہولیات فراہم کرے گی فنڈز کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی آزادکشمیر کے اندر معیاری تعلیم کی فراہمی میں کیڈٹ کالج کا بنیادی کردار ہو گا وزیراعظم گزشتہ روز کیڈٹ کالج سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید رخان نے کہا کہ لائق ،باصلاحیت بچوں کو سکالر شپس دیں گے غریب بچوں کی مالی مدد کی جائے گی ایسے باصلاحیت طلبہ جن کے والدین کی آمدن 25ہزار سے کم ہے ان کی بھی مالی مدد کی جائے گی تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ابتدائی 5پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اخرااجات بھی حکومت برداشت کرے گی وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ 5سال کے دوران میرپور میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے وزیراعظم نے کہا کہ 16دسمبر 2010کو مظفرآباد کیڈٹ کالج کا نوٹیفکیشن جاری ہوا کالج کی تعمیر کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی گئی جبکہ یہ منصوبہ 2004میں شروع ہوا تھا فنڈز کی قلت کے باعث سست روی کا شکار رہا موجودہ حکومت نے دوسال میں سب سے زیادہ فنڈز مہیا کیے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل ہوا اور کلاسز کا اجراء ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کے فنڈز کاٹ کر کیڈٹ کالج میں کلاسز کا اجراء یقینی بنایا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر