ٹیکسلا،دورکنی چورگروہ گرفتار،4موٹرسائیکلیں،9موبائل برآمد

ٹیکسلا،دورکنی چورگروہ گرفتار،4موٹرسائیکلیں،9موبائل برآمد

ٹیکسلا(نمایندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ واہ کینٹ پولیس کی موٹر سائیکل چوروں اور موبائل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے2رُکنی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل اور 9 موبائل فون برآمد کر لیے،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی ٹیکسلا ڈاکٹر عمارہ شیرازی صاحبہ نے اپنی زیر نگرانی تینوں ایس ایچ اوز کی سربراہی میں موٹر سائیکل چوری اور موبائل چوری کے انسداد کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔ جس پر تھانہ واہ کینٹ کے ایس ایچ او عبداللہ علی یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو رُکنی اسد گینگ کے دو ملزمان اسد عمر ، عبداللہ ہارون کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل اور 9 موبائل فون برآمد کر کے ملزمان سے مزید واردات ہائے کے انکشافات کے لیے عدالت مجاز سے ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر