پی ایس کیو سی اے نے 3 مختلف اسٹیل بار انڈسٹریز کو سیل کردیا

پی ایس کیو سی اے نے 3 مختلف اسٹیل بار انڈسٹریز کو سیل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی عبدالعلیم میمن کے خصوصی احکامات پر پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے کراچی شہر کی 3 مختلف اسٹیل بار انڈسٹریزپر چھاپہ مارا جو کہ غیر قانونی طور پر اسٹیل بارزاور اسٹیل اسٹرکچر بنا رہی تھیں جنکے نام میسرز:زم سم اسٹیل انڈسٹریز، منگھوپیر روڈ، کراچی، میسرز: امان اسٹیل انڈسٹریز، منگھوپیر روڈ، کراچی اور میسرز: اسٹار اسٹیل انڈسٹریز، منگھوپیر روڈ، کراچی ہیں ۔ غیرقانونی ہونے پر انکو موقع پر ہی سیز کردیا گیا اور کمپنیز کو موقع پر نوٹسز جاری کئے گئے ۔مندرجہ بالا اسٹیل انڈسٹریز کا لائسنس حاصل کئے بغیرغیرقانونی پیداوار بنا رہی تھیں جو کہ پی ایس کیو سی اے ایکٹ اور کنفرمٹی اسسمینٹ رول 2011 کی واضح خلاف ورزی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر