عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،شیخ ر شید احمد
راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ عوام نے ہم پرجواعتماد کیا اس پرپورا اتریں گے، اب ہمیں مسٹر پاکستان بنناہے، پاکستانی مصنوعات، پاکستانی ٹرانسپورٹ اورپاکستانی جہاز استعمال کریں گے، سستی بجلی دینگے اورسستی گیس لائینگے، لیڈرشپ کیلئے امتحان ضرور ہیں لیکن ثابت قدمی سے کامیابی حاصل کریں گے، وقت ثابت کرے گاکہ ہم نے کرپٹ قیادت کوشکست دی، عمران خان نے ابھی حلف ہی نہیں اٹھایااورپالیسی ہی نہیں دی تواپوزیشن کس بات پر اکٹھی ہو رہی ہے؟ معیشت بڑاچیلنج ہے لیکن ہمت سے کامیابی کی طرف بڑھیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 60اور62کی مختلف یونین کونسلوں سے ملاقات کیلئے آنیوالے اے ایم ایل اور پی ٹی آئی کارکنان اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ لوگوں نے عمران خان کوجوووٹ دئیے ہیں ان کے معیار اورخواہشات پرپورا اتریں گے،انہوں نے کہاکہ اب ہم نے مسٹرپاکستان بنناہے، پاکستان کی چیزیں، پاکستان کی ٹرانسپورٹ اورپاکستان کے جہاز استعمال کریں گے،معیشت بہت بڑاچیلنج ہے لیکن ہمت سے کامیابی کی طرف بڑھیں گے،شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمرا ن خان کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی اپوزیشن والے اکٹھے ہوگئے ہیں ، ابھی توعمران خان نے پالیسی ہی نہیں دی تواپوزیشن کس بات پر اکٹھی ہورہی ہے؟انہوں نے کہاکہ لیڈرشپ کیلئے امتحان ضرور ہیں لیکن ہم ثابت قدمی سے کام کریں گے،وقت ثابت کرے گاکہ ہم نے کرپٹ قیادت کو شکست دی ہے،شیخ رشید نے کہاکہ سستی بجلی دیں گے ،سستی گیس لائیں گے اورایل این جی کے اصل معاہدے کوعوام کے سامنے لائیں گے،عوام نے جوہم پر اعتمادکیاہے اس پر پورا اتریں گے۔
شیخ ر شید احمد