بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے ،خیرال نذران

بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے ،خیرال نذران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں متعین ملائشیاء کے قونصل جنرل خیر ال نذران عبدالرحمان نے کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے،اس سے بچوں کی ورزش بھی ہوتی ہے اور مستقبل میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے اپنے ملک کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں،وہ بیچ لگژری ہوٹل کی جانب سے منعقدہ سمر کیمپ کے اختتام پر سرٹیفکٹ اورتحائف دینے کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر محمد عظیم قریشی اور بچوں کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھیں،تقریب میں قونصل جنرل کی اہلیہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ،ملائشین قونصل جنرل نے مزید کہا کہ والدین کو بچوں کی نشو نما کے لئے بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں بھیجنا چاہئیے،تاکہ مستقبل میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ ملائشیاء میں کھیلوں کے بہت ایونتس ہوتے ہیں،میں چاہوں گا کہ وہاں بھی پاکستانی بچے شرکت کریں اور اپنے ملک کی نمائندگی کریں،جبکہ ملائشیاء کے دروازے پاکستانیوں نے کے لئے کھلے ہوئے ہیں،اس موقع پر عظیم قرشی نے کہا کہ سمر کیمپ میں تقریبا 40 بوں نے شرکت کی ،جس میں سوئیمنگ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کی ٹریننگ بھی دی گئی،انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں 4 سال سے لیکر15 سال کی عمر کے بچوں نے شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ سمر کیمپ ہر سال منعقد کرتا ہے،تاکہ بچے سالانہ تعطیلات کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں،آخر میں ملائشین قونصل جنرل خیرال نذران عبدالرحمان اور ان کی اہلیہ نے بچوں میں سرٹیفکٹ اور تحائف تقسیم کئے ،انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ کی معیاد 2 ماہ سے زائد ہوتی ہے ،تاہم اسکولوں کی چھٹیوں میں رمضان مبارک کے پیش نظر اسے 30 یوم کیا گیا تھا۔