گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ،آئی جی سندھ

گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ،آئی جی سندھ

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر بھر میں جگہ جگہ مختلف مقامات پر گداگروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کو یقینی بناتے ہوئے برُائی کے خاتمے کیلئے مزید ایک احسن قدم اُٹھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مصروف شاہراہوں ،سڑکوں، چوراہوں، ٹریفک لائٹ سگنلز اورمارکیٹوں میں گداگری کے انسداد اور اس فعل میں ملوث عناصر گروہوں وغیرہ کیخلاف مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گداگروں کیخلاف مہم کے حوالے سے مختلف فلاحی اداروں کے تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر