سابق اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمات،پولیس رپورٹ طلب

سابق اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمات،پولیس رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق پولیس رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کو دو رکنی بینچ کے روبرو سابق اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ ساتھی ٹیچر نے بتایا کہ درخواست گزار محمد مٹھل علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے پولیس حکام سے مقدمات میں پیش رفت کی رپورٹ 5 ستمبر تک طلب کرلی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے دو جھوٹے مقدمات درج کئے۔ دونوں ایف آئی آر نے جھوٹ پر مبنی ہیں، ایف آئی آر ختم کی جائیں۔ مقدمات دادو اور ضلع نوشہرو فیروز میں درج ہے۔ فضل اللہ پیچوہو نے تین بار ملازمت سے برخاست کیا، وہ کہیں پیش ہی نہیں ہوتے۔ سابق سیکریٹری تعلیم نے دولاکھ رشوت طلب کی تھی۔ رشوت نہ دینے پر نوکری سے برطرف کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر