مون سون کا پہلا مرحلہ کراچی میں بغیر بارش برسائے گذر گیا

مون سون کا پہلا مرحلہ کراچی میں بغیر بارش برسائے گذر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مون سون کا پہلا مرحلہ کراچی میں بغیر بارشیں برسائے گزر گیا جبکہ اگست میں بھی شہرقائد میں بارشوں کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشیدنے بتایاکہ مون سون کے پہلے مرحلے میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن یہ مرحلہ بارش برسائے بغیر گزر گیا اور اب شہر میں اچھی بارشوں کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے سے ڈیمز میں پانی کی سطح کم ہونے کا خدشہ ہے اور اس کے باعث زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہوجائے گی اور فضا میں آلودگی بھی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسا پہلی بار نہیں کہ مون سون کراچی میں سوکھا سوکھا گزر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 58 سالوں میں جولائی کے مہینے میں صرف 10 ملی میٹر سے بھی کم بارش ہوئی ہے، جبکہ 1974 اور 1987 میں جولائی میں ایک بار بھی بادل نہیں برس سکے۔