کسٹم کی سپرہائی وے پر کارروائی ،اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا

کسٹم کی سپرہائی وے پر کارروائی ،اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کسٹم کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سپرہائی وے پر ایک ٹرک سے اسمگل شدہ سگریٹ، غیر ملکی گٹکا ،چھالیہ برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریونٹو ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن فیصل خان کی سربراہی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے پر کارروائی کے دوران ٹرک نمبر TKA-794کی تلاشی لی اور اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60کاٹن ڈن ہل سگریٹ مالیت 24لاکھ روپے ،سفینہ گٹکے کے 42ہزار پیکٹس (84کلوگرام) مالیت 24لاکھ روپے اور 12ہزار 400کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے ۔برآمد کی گئی اشیاء کو مجموعی مالیت 60لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔