نثار مورائی کی درخواست ضمانت، نیب حکام سے جواب طلب

نثار مورائی کی درخواست ضمانت، نیب حکام سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث نثار مورائی کے درخواست ضمانت پر نیب حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20اگست تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپے کرپشن کیس میں سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نثارمورائی جیل میں شدید علیل ہیں ۔چند روزقبل علالت کے باعث نثار مورائی کو جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو منتقل کردیا تھا۔نثار مورائی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔نثارمورائی کو طبی بنیادوں پرضمانت پررہا کیا جائے یا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے درخواست گذار کا موقف سنتے ہوئے نیب حکام سے 20 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ نثار مورائی اربوں روپے کی کرپشن اور ادارے میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں جیل میں ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نثار مورائی کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا۔