لائلٹی پروگرام میں ایمریٹس اور فلائی دبئی شامل
کراچی (پ ر) ایمریٹس اسکائی وارڈز نے اوپن (OPEN) کے نام سے فلائی دبئی کے فلائیر پروگرام کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اوپن ایمریٹس ایئرلائن اور فلائی دبئی کا آفیشل لائلٹی پروگرام ہے۔ اس لائلٹی پروگرام کے ملنے سے ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین دونوں ایئرلائنز سے سفر کرکے مائلز اور ٹیئر مائلز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اوپن کے سابقہ ممبرز فلائی دبئی پر مائلز کا حصول جاری رکھنے کے لئے اب ایمریٹس اسکائی وارڈز میں اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ دونوں ایئرلائنز کے لئے اس لائلٹی پروگرام کے ملاپ سے ایمریٹس اور فلائی دبئی کا گہرا اشتراک قائم ہوتا ہے جس میں توسیعی گلوبل روٹ نیٹ ورک پر کوڈ شیئرنگ کے ساتھ کمرشل، نیٹ ورک پلاننگ اور ایئرپورٹ آپریشنز سمیت مختلف اقدامات شامل ہیں۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر نجیب بن خضر نے کہا، "ہم اپنے لائلٹی پروگرام میں وسعت کا اعلان کرنے پر خوش ہیں جن میں دو ایئرلائنز ایمریٹس ایئرلائن اور فلائی دبئی شامل ہیں۔ اس اہم پیش رفت سے ہمارے ممبرز توسیعی گلوبل روٹ نیٹ ورک پر مائلز حاصل کرنے اور خرچ کرنے کے مواقع سے بڑھ کر فائدے اٹھائیں گے اور دونوں ایئرلائنوں پر مختلف خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔" ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین اب فلائی دبئی کی تمام پروازوں پر اسکائی وارڈز مائلز اور ٹیئر مائلز حاصل کرسکیں گے۔ ممبرز اسکائی وارڈز مائلز یا کیش کے امتزاج اور مائلز سے فلائی دبئی کی فلائٹس بک کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے کا پہلے سے آرڈر کرنے اور ٹانگ رکھنے کی اضافی گنجائش سمیت دیگر سہولیات کے لئے ادائیگی کرسکتے ہیں۔ وائس پریذیڈنٹ اینسیلری ریونیو ناہید الخیلی نے کہا، "ہم ایمریٹس اور فلائی دبئی کے اشتراک سے دونوں ایئرلائنوں کے صارفین کو ایک لائلٹی پروگرام سے مستفید کرنے کے لئے ایک جگہ اکھٹا کررہے ہیں۔ "