ای ایف یو لائف اور سمارٹ چوائس کی شراکت

ای ایف یو لائف اور سمارٹ چوائس کی شراکت

کراچی (پ ر)بیمہ کے فوری اور آسان حل کے لئے دورِ حاضر کے صارف کی ضروریا ت کو محسوس کرتے ہوئے ای ایف یو لائف (EFU Life) نے اجتماعی پلیٹ فارم پر طے شدہ ڈجٹل بیمہ مصنوعات کی آن لائن رینج پیش کرنے کے لئے سمارٹ چوائس (Smartchoice.pk) سے شراکت کی ہے۔ حالیہ سالوں میں، سمارٹ چوائس نے مالی پروڈکٹس کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا موازناتی انجن پیش کرکے ، اس کے استعمال کرنے والوں کا بھروسہ حاصل کیا ہے۔ ا ی ایف یو لائف کی جانب سے محمد علی احمد، چیف اسٹریجی آفیسر، اور سمارٹ چوائس کی جانب سے جناب سبطین جیوانی، چیف ایگریکیوٹو آفیسر/بانی، سمارٹ چوائس نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ای ایف یو لائف اور سمارٹ چوائس کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر