اسکولوں کو نذر آتش کیا جانا تشویشناک ہے، حافظ عاکف سعید

اسکولوں کو نذر آتش کیا جانا تشویشناک ہے، حافظ عاکف سعید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میں سکولوں کا نذر آتش کیا جانا انتہائی قابل مذمت ہے ۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتوں کو ہمارے ملک میں امن و امان گوارا نہیں ہے لہٰذا وہ اپنے کارندوں کے ذریعے ملک میں بے یقینی اور عدم اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال پر اُتر آئی ہیں ۔سکولوں کو جلانا علم دشمنی ہے جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مجر موں کو کٹہرے میں لا کر جلد از جلد قرار واقعی سزا دے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر