نیب کا15لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے سرکاری افسروں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا15لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے سرکاری افسروں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) نیب نے 15 لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ لینے والے سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب نے ریجنل آفس کو خط کے ذریعے ان افسران کی فہرست مانگی ہے جن کی تنخواہ 15 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے نیب نے ان افسران کی تعیناتی کیسے ہوئی سب تحقیقات کی جائیں گی۔ نیب نے ڈی جی پی ایس او سمیت دیگر افسران کی تنخواہوں اور تعیناتی کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ ڈی جی پی ایس او کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ 37 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں نیب نے تفصیلات اے جی پی او اسٹیبلشمنٹ سے مانگ لی ہے ۔

نیب

مزید : کراچی صفحہ اول