بونیر ،باپ بیٹے میں فائرنگ ،دونوں جاں بحق ،بہو زخمی

بونیر ،باپ بیٹے میں فائرنگ ،دونوں جاں بحق ،بہو زخمی

بونیر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)رقم کی تنازعہ پر باپ اور بیٹے کے درمیان فائیرنگ ،باپ بیٹااور بہو بھی جان سے ہاتھ دھو بھیٹی ۔پولیس نے تفشیش شروع کی ۔تھانہ طوطالئی کے حدود سروائی دکاڑہ میں حکیم خان نے اپنے بیٹے حسن سے تکرار کیا کہ تم بیرون ملک ہونے کے باوجود مجھے رقم نہیں دیتے ،جس پر باپ نے بیٹے پر فائیرنگ کی کوشیش کی ۔جس کی جواب میں بیٹے نے بھی فائیرنگ کرکے اپنے باپ کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا ۔جبکہ باپ بیٹے کے درمیان بیچ بچاؤ میں بہو مسماۃ ص بھی فائیرنگ کی زد میں اکر جان بحق ہو گئی ۔طوطالئی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولیس تفشیش شروع کی ۔ایک ہی گھر میں باپ ،بیٹا اور بہو کی لاشوں پر اہل علاقہ شدید صدمہ سے دوچار ۔رقم کی تنازعہ پر لمحہ بھر میں ہنستا بستا گھرانہ میں ماتم برپا ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر